مری ،جہلم سمیت مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
لاہور (اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بعض علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم و خشک ر ہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان کے مطابق لاہور،مری ،جہلم ، نارووال، پاکپتن، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں دوپہر کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ گزشتہ روز لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ38 سینٹی گریڈ رہا ۔