علما محرم میں امن و امان کیلئے کردار ادا کریں
لاہور (سپیشل رپورٹر ) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان نے کہا کہ اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، حضرت امام حسین ؓکی قربانی چراغِ ہدایت ہے۔
واقعہ کربلا ایثار و قربانی اور یکجہتی کا درس دیتا ہے ، علمائے کرام محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کردار اداکریں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے آبائی گھر ڈھرنال میں منعقدہ مجلس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے مجلس کی سکیورٹی اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا، مجلس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سردار سلیم حیدر نے مزید کہا حضرت امام حسین ؓنے یزیدیت کوللکارا تاکہ آنے والی نسلیں حق اور باطل میں فرق کرسکیں ،حضرت امام حسین ؓمحسنِ انسانیت ہیں،اسلام ہمیں بھائی چارے اور محبت کا درس دیتاہے ۔