آزاد کشمیر میں خوراک بھری گاڑیوں کو روکنے کے الزامات بے بنیاد : آئی جی پولیس
تمام راستے کھلے ہیں ،بعض شرپسند عناصر کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے جھوٹا پراپیگنڈا پھیلا رہے جھوٹی اور جعلی خبریں سب سے بڑا چیلنج ، عوام کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے قبل تصدیق کریں:پریس کانفرنس
مظفرآباد(دنیا نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ جھوٹی اور جعلی خبریں موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہیں، عوام کسی بھی خبر کو آگے شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں۔مظفرآباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا بعض شرپسند عناصر کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے جھوٹا پراپیگنڈا پھیلا رہے ہیں ، آزاد کشمیر میں راستوں کی بندش سے متعلق بعض خبروں میں حقائق کے منافی دعوے کیے گئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر آنے اور جانے والے تمام راستے مکمل طور پر کھلے ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے ،راستوں کی بند ش کے حوالے سے تمام خبریں جعلی اور من گھڑت ، خوراک سے بھری گاڑ یوں کو روکنے سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ۔