باجوڑ:زہریلا سالن کھا کر 3بچے جاں بحق، 5 کی حالت نازک

باجوڑ:زہریلا سالن کھا کر 3بچے جاں بحق، 5 کی حالت نازک

قذافی بانڈگئی میں مبینہ طور پر سالن میں چھپکلی گرنے سے واقعہ پیش آیا

باجوڑ (آئی این پی )باجوڑ کے علاقے قذافی بانڈگئی میں مبینہ طور پر سالن میں چھپکلی گرنے کے باعث زہریلا کھانا کھانے سے تین معصوم بچے جاں بحق ہوگئے ، جبکہ پانچ دیگر بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم تین بچے جانبر نہ ہو سکے ۔ تشویشناک حالت میں موجود پانچ بچوں کو مزید بہتر علاج کے لیے پشاور ریفر کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں