345 بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال سے کرتار پور پہنچ گئے

345 بھارتی سکھ یاتری حسن  ابدال سے کرتار پور پہنچ گئے

چک امرو (نامہ نگار)کرتار پور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 187 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے آئے 345 بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال سے کرتار پور پہنچ گئے۔

 دربار انتظامیہ کے مطابق بھارتی یاتری دو روز کرتارپور میں قیام کریں گے ، یاتریوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سے ملنے والا پیار ہمیشہ یاد ر ہے گا۔ بہترین انتظامات پر پاکستا ن حکومت کے شکر گزار ہیں، جتھہ لیڈر خشونت سنگھ نے بتایا کہ یاتری 27 جون کو گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں