گلگت بلتستان :کے 6چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما ہلاک
گانچھے (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان میں کے 6 چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما ہلاک ہو گیا۔
الپائن کلب کے مطابق حادثہ گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کی وادی ہُشے میں پیش آیا، ہلاک ہونے والا فرانسیسی کوہ پیما تین رکنی بین الاقوامی ٹیم کا حصہ تھا۔الپائن کلب کا کہنا ہے کہ ٹیم کے دیگر دو ارکان تاحال بیس کیمپ واپس نہیں پہنچے ہیں۔