پہلی تقرری منسوخ ،نوٹیفکیشن واپس احسن اقبال کی ہمشیرہ عائشہ حمیرا ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر
اسلام آباد (آن لائن)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی)میں ممبر کی تعیناتی معاملے پر حکومت نے اہم تبدیلی کرتے ہوئے سابقہ فیصلہ واپس لے لیا۔
صدر آصف زرداری کی منظوری کے بعد سیکرٹریٹ گروپ کی گریڈ 22 کی افسر عائشہ حمیرا چودھری کو 3سال سال کیلئے ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا گیا جبکہ اس سے قبل 19مارچ 2026 کو جاری ،گریڈ 22 کے ریٹائرڈ بیوروکریٹ اعزاز اسلم ڈار کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عائشہ چودھری یکم جولائی 2026 سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ایف پی ایس سی کی رکنیت کیلئے اپنی ملازمت کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور وہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی ہمشیرہ ہیں۔