پنجاب :غنڈہ گردی ، بھتہ خوری کیخلاف سخت قانون متعارف

پنجاب :غنڈہ گردی ، بھتہ خوری کیخلاف سخت قانون متعارف

قانون کے تحت پہلی بار جرم ثابت ہونے پر 3سے 5سال قید کی سزا ہوگی عادی مجرموں کو 7سال قید اور 20لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز

 راولپنڈی (دنیا نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے میں غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کے سدباب کیلئے نیا سخت قانون متعارف کروا دیا ، پرانے غنڈہ ایکٹ 1959 کی جگہ نیا قانون، قائمہ کمیٹی داخلہ سے منظور ہو چکا ۔قانون کے تحت پہلی بار جرم ثابت ہونے پر 3 سے 5 سال قید کی سزا دی جا سکے گی، اسی طرح عادی مجرموں کو 7 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز دی گئی ہے ۔علاوہ ازیں غنڈہ عناصر کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کئے جا سکیں گے، جو جرائم پیشہ عناصر کیلئے بڑی رکاوٹ ہوگا جبکہ سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ بھی قانون کے دائرے میں شامل کر لی گئی ہے ، پولیس کو ملزموں کی ڈیجیٹل نگرانی اور بائیو میٹرک ڈیٹا جمع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد قانون فوری نافذ العمل ہوگا اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں