ٹیکسٹائل ملز کو کیمرے نصب کرنے کیلئے یکم جولائی تک مہلت

ٹیکسٹائل ملز کو کیمرے نصب کرنے کیلئے یکم جولائی تک مہلت

ملز کیمرے اپنے اخراجات پر لگوائیں گی،180مالکان کو حتمی وارننگ دیدی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے ٹیکسٹائل ملوں کو کیمرے نصب کرنے کیلئے الٹی میٹم دیدیا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق یکم جولائی سے ٹیکسٹائل ملوں پرکیمرے نصب ہوں گے ، 180 ملز مالکان کو حتمی وارننگ دے دی ہے ۔ذرائع ایف بی آرکا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز کیمرے اپنے اخراجات پر لگوائیں گی، کیمرے نہ لگوانے پر ملیں بند تصور ہوں گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر شوگر، سیمنٹ اورکھاد فیکٹریوں میں کیمرے نصب کرا چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں