سپریم جوڈیشل کونسل:جسٹس محمد آصف کیخلاف شکایت خارج

سپریم جوڈیشل کونسل:جسٹس محمد آصف کیخلاف شکایت خارج

22جون کے اجلاس میں شکایت کا جائزہ لینے کے بعد مسترد کرنے کا فیصلہ کیا گیا شکایت کنندہ نے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خواتین کے اہلخانہ پر دباؤ کا الزام لگایا

اسلام آباد ( حسیب ریاض ملک) سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف کے خلاف دائر شکایت خارج کر دی۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے 22 جون کو ہونے والے اپنے اجلاس میں شکایت کا جائزہ لینے کے بعد اسے مسترد کرنے کا فیصلہ کیا، شکایت کنندہ کرنل (ر) انعام الرحیم کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا۔ جسٹس محمد آصف کے خلاف شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے ایک ٹریفک حادثہ کیس میں جاں بحق خواتین کے اہلخانہ پر دباؤ ڈالنے اور اپنے اثر و رسوخ کے استعمال کی کوشش کی تاہم سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کا جائزہ لینے کے بعد اسے خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں