شناختی کارڈ غیر فعال یا زائد المیعاد ہونے پر موبائل سم معطل ہو سکتی :پی ٹی اے

 شناختی کارڈ غیر فعال یا زائد المیعاد ہونے پر موبائل سم معطل ہو سکتی :پی ٹی اے

اسلام آباد (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کا قومی شناختی کارڈ غیر فعال یا زائد المیعاد ہے تو اس پر رجسٹرڈ سمز کسی بھی وقت معطل کی جا سکتی ہیں۔

موبائل سروس بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے صارفین اپنے شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کرائیں اور معلومات اپ ڈیٹ رکھیں۔ اگر شناختی کارڈ غیر فعال ہے تو پہلے نادرا فعال کرایا جائے جس کے بعد موبائل سروس بحال رکھی جا سکے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں