پوری قوم ایک پیج پر
راولپنڈی (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت قوم ایک پیج پر ہیں، دشمن ہمیں سازشوں سے تقسیم کرنا چاہتا ہے۔
راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ، اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنایا، پاکستان کے استحکام اور امن کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کے علما، افواج اور عوام نے مل کر پورے محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔