ڈی پی او قصور کیخلاف تحریک استحقاق کا معاملہ پنجاب اسمبلی جوڈیشل کمیٹی کو ارسال
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں ضلع قصور کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) آفتاب پھلروان کے خلاف تحریک استحقاق باقاعدہ طور پر استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش کر دی گئی۔
کمیٹی نے ابتدائی سماعت کے بعد معاملہ مزید انکوائری کیلئے پنجاب اسمبلی جوڈیشل کمیٹی کو بھجوا دیا۔ استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سمیع اللہ خان کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان پیش ہوئے ۔ اجلاس میں علی حیدر گیلانی کی جانب سے دائر کردہ تحریک استحقاق پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہے اور ہر معاملہ قانون کے مطابق چل رہا ہے ، تاہم انہوں نے تحریک استحقاق میں الزامات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔