مختلف عدالتی فیصلوں پر غور کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج طلب

مختلف عدالتی فیصلوں پر غور کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج منگل کو طلب کیا گیا ہے جس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

اجلاس کی صدارت چیئر مین کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے ، اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت کے اقدام خود کشی سے متعلق فیصلے ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمارہ وقاص کیس فیصلے ، رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی کے عائلی قوانین بل 2016 اور آنکھ کا قرنیہ عطیہ کرنے اور ٹرانسپلانٹ کے معاملے پر غور کیا جا ئیگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں