مسلسل عدم پیشی، وزیراعلیٰ پختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
اداروں پر الزامات کیس میں سہیل آفریدی عدالت طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئے
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں مسلسل عدم پیشی پروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالتی طلبی کے باوجود سہیل آفریدی پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور سماعت9 جولائی تک ملتوی کر دی۔ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔