ن لیگ آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت اور ٹکٹ ہولڈرز آج لاہور طلب
لاہور(آئی این پی)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت اور تمام پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو آج لاہور طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس آج صبح 11 بجے 8 کلب روڈ، لاہور میں ہوگا، جس میں وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھی شرکت کرینگے۔