سینیٹ کمیٹی قواعد و ضوابط کیI-10جائیداد کیس حل کر نیکی ہدایت
کمیٹی چیئر مین سی ڈی اے کی عدم موجودگی پر برہم ،آئندہ شرکت یقینی بنا ئیں ، سینیٹر وقار
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور تحاریک استحقاق کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سید وقار مہدی کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے کراچی میں پاکستان رینجرز کے شہدا ، بلوچستان میں اے ایس ایف کے شہید افسر اور وطن کے دیگر شہدا کی عظیم قربانیوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔کمیٹی نے سیکٹر آئی-10/4 اسلام آباد کے مکان نمبر 622 کی سی ڈی اے ریکارڈ سے گمشدہ فائل کے معاملہ پر چیئرمین سی ڈی اے اور سینئر قانونی افسران کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
کمیٹی نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ دو ہفتوں کے اندر معاملے کا فیصلہ کرے۔ کمیٹی نے سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی درخواست پر وفاقی وزیر مواصلات کے خلاف تحریک استحقاق پر غور مؤخر کر دیا۔ کمیٹی نے سینیٹر پلوشہ خان کی ڈپٹی کمشنر چکوال کے مبینہ غیر مناسب رویے سے متعلق تحریک استحقاق پر غور کیا ۔ڈی سی چکوال نے غیر مشروط معذرت کی، کمیٹی نے تحریک استحقاق نمٹا دی۔ چیئرمین کمیٹی نے چیئرمین سی ڈی اے کو آئندہ اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔