پاکستان کیساتھ بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتے ، افغان سفیر

پاکستان کیساتھ بات چیت سے  مسائل حل کرنا چاہتے ، افغان سفیر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے کہا کہ افغان حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ افغان حکومت کی پالیسی پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہے ۔سردار احمد شکیب نے کہا کہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان مسائل نے دونوں ممالک کو متاثر کیا اور تناؤ کے تسلسل نے دونوں اطراف کے لوگوں پر سب سے زیادہ اثر ڈالا ہے ۔ افغان سفیر نے بتایا کہ جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ دونوں فریقوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ وہ تعلقات کو نقصان پہنچاتے ہیں اور لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور یہ امارت اسلامیہ کی پالیسی ہے کہ وہ مذاکرات پر یقین رکھتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں