خاتون اپنے رشتہ دار بچوں کو پڑھاتی تھی،گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کا کوئی نظام موجود نہیں،ایجوکیشن حکام
لاہور(خبر نگار)کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دی ہے۔۔۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گھر میں قائم ٹیوشن سینٹر کسی بھی سرکاری ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا،رپورٹ کے مطابق خاتون اپنے رشتہ داروں کے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھی،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور طارق محمود کے مطابق رہائشی گھروں میں قائم نجی ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کا کوئی نظام موجود نہیں۔