سندھ ہائیکورٹ کا سی سی ای 2024 کی جوابی کاپیوں کی دوبارہ جانچ کا حکم
کراچی (کورٹ رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامینیشن (سی سی ای2024)کے نتائج کے خلاف درخواستوں پر امیدواروں کی جوابی کاپیوں کی ازسرنو جانچ کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ سیل بند جوابی کاپیاں آئی بی اے سکھر بھجوائی جائیں جہاں متعلقہ ماہرین ان کی جانچ کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کریں گے ۔ عدالت نے نتائج سے متعلق عبوری حکم برقرار رکھتے ہوئے سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی اور قرار دیا کہ نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں اور جانبداری کے الزامات کے پیش نظر غیر جانبدارانہ جانچ ضروری ہے۔