ایرانی سپیکر کی ایاز صادق کوسپریم لیڈر کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت

 ایرانی سپیکر کی ایاز صادق کوسپریم لیڈر کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد (نامہ نگار) ایران کی مجلسِ شوریٰ اسلامی کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی یاد میں 3 جولائی 2026 کو تہران میں منعقد ہونے والی سرکاری تعزیتی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

سپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے دعوت نامے میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب شہید رہنما کی قومی، اسلامی اور عالمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے ۔انہوں نے سپیکر سردار ایاز صادق، پاکستان کی پارلیمان اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ برادرانہ تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی تعاون سے مزید مستحکم ہونگے ۔ باقر قالیباف نے امید ظاہر کی کہ دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور تاریخی دوستی آئندہ بھی مزید فروغ پائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں