قیدی فرارمعاملہ:تین ملزمان نے گرفتاری دیدی ،7تاحال روپوش

قیدی فرارمعاملہ:تین ملزمان نے  گرفتاری دیدی ،7تاحال روپوش

راولپنڈی(این این آئی)عدالت سے واپسی پر قیدی وین سے فرار ملزمان میں تین نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

تحصیل کچہری کہوٹہ سے پیشی کے بعد اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر 14 قیدی فرار ہوگئے تھے جبکہ چار قیدیوں کو پولیس نے موقع پر ہی پکڑلیا تھا،خود کو رضاکارانہ طور پر پولیس کے حوالے کرنے والے ملزمان میں احتشام، عدیل اور ضیغم شامل ہیں۔ جب کہ 7 ملزمان تاحال روپوش ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں