متنازع ٹویٹس:یوٹیوبررضی طاہر کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیاگیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے متنازع ٹویٹس کیس میں گرفتار یوٹیوبر رضی طاہر کوجوڈیشل کردیا۔
این سی سی آئی اے حکام نے رضی طاہر کو2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کرکے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔