الیکٹرک گاڑیوں پر موٹر ٹیکس میں 99 فیصد رعایت

 الیکٹرک گاڑیوں پر موٹر ٹیکس میں 99 فیصد رعایت

رعایت کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے 30 جون 2027 تک ہو گا لمپ سم ٹیکس ادا کرنیوالی گاڑیاں رعایت کی اہل نہیں :نوٹیفکیشن جاری

لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کو موٹر وہیکل ٹیکس میں 99 فیصد رعایت دے دی ، محکمہ ایکسائز پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس میں  99 فیصد رعایت کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے 30 جون 2027 تک ہوگا، اس مدت کے دوران پنجاب میں رجسٹرڈ تمام الیکٹرک گاڑیاں خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گی، لمپ سم ٹیکس ادا کرنے والی گاڑیاں اس رعایت کی مستحق نہیں ہوں گی، جبکہ دیگر اہل الیکٹرک گاڑیوں پر نئی ٹیکس پالیسی کے تحت نمایاں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی جانب راغب کرنا ہے ،نئی ٹیکس پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس فیصلے سے پنجاب میں الیکٹرک وہیکلز کی خرید و فروخت اور استعمال میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں