پروپیگنڈا مہم سے مودی کی ساکھ بحال نہیں ہوسکتی : خواجہ آصف

 پروپیگنڈا مہم سے مودی کی ساکھ بحال نہیں ہوسکتی : خواجہ آصف

پاکستان سے شکست کے بعد مودی کی ساکھ مسلسل گر رہی ہے :وزیر دفاع میرے خلاف ذاتی حملے کرنے یا نشانہ بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا:بیان

اسلام آباد (دنیا نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سے شکست کے بعد مودی شدید دباؤ کا شکار ہیں،میرے خلاف پروپیگنڈا مہم سے مودی کی ساکھ بحال نہیں ہوسکتی۔ بھارتی حکام کی جانب سے گمراہ کن پراپیگنڈے پر اپنے ردعمل میں خواجہ آصف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے میرے خلاف ذاتی حملے کرنے یا نشانہ بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، پاکستان سے شکست کے بعد مودی کی ساکھ مسلسل گر رہی ہے ،مودی کو بیرونِ ملک ملنے والے اعزازات پر خود بھارت میں سوالات اٹھ رہے ہیں، راہول گاندھی بھی مودی کے اعزازات کو خود ساختہ قرار دے چکے ہیں۔

وزیردفاع نے کہاکہ مودی کی عالمی رہنما کی شبیہ بنانے کی کوشش الٹا نقصان کا باعث بن رہی ہے ، برطانوی اخبار دی گارڈین نے بھی مودی کو ملنے والے اعزازات کی ساکھ پر سوال اٹھایا، پاکستان سے شکست کے بعد مودی کی ساکھ اندرون اور بیرونِ ملک متاثر ہوئی، بیرونِ ملک اعزازات کے ذریعے اپنی ساکھ سنبھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، اس تشہیری مہم کا مقصد نریندر مودی کو عالمی مدبر رہنما کے طور پر پیش کرنا تھا تاہم عالمی سطح پر ان کی ساکھ ایک شعبدہ باز رہنما کے طور پر ابھری ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بیرونِ ملک سے مصنوعی تعریف و توصیف حاصل کرنے کی مودی کی کوششیں دراصل ملک کے اندر تیزی سے کمزور ہوتی ہوئی سیاسی ساکھ کو سہارا دینے کی ناکام کوشش ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں