محبت کی خاطر سرحد پار کرنیوالا آزاد کشمیر کا نوجوان بھارتی قید سے رہا
مظفر آباد(آئی این پی)آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ذیشان میر کو بھارتی سکیورٹی فورسز نے تقریبا ایک ماہ بعد رہا کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیشان میر مقبوضہ کشمیر کی رہائشی لڑکی ارم بانو سے ملاقات کیلئے سرحد پار کرکے تقریبا ایک ماہ قبل او ڑی پہنچ گیا تھا جہاں بھارتی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا تھا،نوجوان کی گرفتاری کا معاملہ پاکستان نے باضابطہ طور پر بھارتی حکام کے ساتھ اٹھایا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے تحقیقات کے بعد ذیشان میر اور ارم بانو کے درمیان تعلق اور محبت کی حقیقت کو تسلیم کیا، جس کے بعد نوجوان کی رہائی عمل میں لائی گئی۔