ممکنہ برڈ سٹرائیک :لاہور ائیرپورٹ کا رن وے روزانہ 3گھنٹے کیلئے بند

ممکنہ برڈ سٹرائیک :لاہور ائیرپورٹ  کا رن وے روزانہ 3گھنٹے کیلئے بند

لاہور(آن لائن)لاہور ائیرپورٹ کے رن وے کو مخصوص اوقات میں بند رکھنے کے فیصلے پر ہفتہ سے عملدرآمد شروع ہو گیا۔۔۔

 پرندوں کی غیر معمولی تعداد اور ممکنہ برڈ سٹرائیک کے خطرات کے پیش نظر رن وے کو 2 ماہ 10 روز کیلئے روزانہ صبح کے مخصوص اوقات میں 3گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے 15 ستمبر تک رن وے روزانہ صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رکھا جائے گا، اس ضمن میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹم جاری کیا گیا اورتمام ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز کو فلائٹ آپریشنز اور شیڈول میں ضروری تبدیلیاں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں