سندھ کی سرکاری ڈسپنسریوں کا انتظام غیرسرکاری ادارے کے سپرد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کی تمام سرکاری ڈسپنسریاں غیرسرکاری ادارے کے حوالے کردی گئیں۔ حکومتِ سندھ نے سرکاری ڈسپنسریوں کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تمام سرکاری ڈسپنسریوں کے انتظامی امور ایک سرکاری فنڈڈ غیر سرکاری ادارے کے حوالے کر دئیے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے اس حوالے سے تمام ضلعی ہیلتھ افسر و ں (ڈی ایچ اوز)کو باضابطہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ جاری مراسلے کے مطابق نئے انتظامی نظام کے بعد ڈسپنسریوں کے روزمرہ انتظام، آپریشنل امور اور دیگر انتظامی ذمہ داریاں متعلقہ غیر سرکاری ادارہ انجام دے گا،ضلعی ہیلتھ افسر وں کا کردار اب بنیادی طور پر پولیو مہم اور حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگراموں تک محدود ہو جائے گا۔