پیپلز پارٹی کی 5 جولائی کویوم سیاہ پر ریلیاں
کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی جانب سے 5 جولائی یوم سیاہ کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ پی پی ساؤتھ کی مرکزی ریلی سندھ اسمبلی سے کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔۔۔
جس کی قیادت پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، ضلع ساؤتھ کے صدر جاوید ناگوری اور دیگر نے کی۔ پیپلز پارٹی ضلع وسطی کی ریلی فائیو اسٹار سے بورڈ آفس ناظم آباد تک نکالی گئی۔ریلیوں میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے ، جمہوری سفر میں رکاوٹیں ملک کے مفاد میں نہیں۔