دبئی سے ہزاروں ممنوعہ ویٹرنری انجکشن سمگل کرنے کی کوشش

دبئی سے ہزاروں ممنوعہ ویٹرنری  انجکشن سمگل کرنے کی کوشش

اسلام آباد (دنیانیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹمز کی کارروائی کے دوران بھینسوں کے دودھ کی پیداوار بڑھانے والے ممنوعہ ویٹرنری انجکشن سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 8ہزار 900انجکشن قبضے میں لے لیے۔

دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز ای کے 612 کی کلیئرنس کے دوران مسافر کے بیگ سے ممنوعہ انجکشن برآمد ہوئے تھے ۔ محکمہ کسٹمز نے ممنوعہ انجکشن قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی، ویٹرنری انجکشن کی مالیت 1کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔ انجکشن کے استعمال کے بعد حاصل ہونے والا دودھ انسانی صحت کے لیے مضر ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں