پختونخوا :چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے ایس ایس یو کا پہلا دستہ تعینات
پشاور (این این آئی) خیبرپختونخوا پولیس نے چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے مربوط نظام قائم کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق سپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کا پہلا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کرکے پہلا دستہ بھی باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کر دیاہے جہاں اہلکار 24 گھنٹے سکیورٹی خدمات سرانجام دیں گے ، ایس ایس یو کے پہلے بیچ کو چینی زبان کا خصوصی کورس بھی مکمل کرایا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایس یو کا کمپیوٹرائزڈ نظام تمام اضلاع کو بروقت معلومات فراہم کرے گا، چینی شہریوں کو ہنگامی رابطے کیلئے فوری ایمرجنسی نمبر بھی فراہم کیا جائیگا۔