ہر دور میں آئین و جمہوریت کا پرچم بلند
اسلام آباد(اے پی پی)پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آئین و جمہوریت کا پرچم بلند رکھا۔۔۔
جمہوریت کا تسلسل ٹوٹنے کی قیمت پاکستان نے سیاسی عدم استحکام، ادارہ جاتی کمزوری اور پالیسیوں کے عدم تسلسل کی صورت میں چکائی،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 5 جولائی 1977 کو آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، مگر شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے حقِ حکمرانی کی جدوجہد کو تاریخ کا روشن باب بنا دیا۔ شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کے لیے قید، جلاوطنی اور ہر قربانی دی ،صدر آصف علی زرداری نے جمہوری نظام کے استحکام، پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی مضبوطی کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔