پی پی ایس سی:مختلف محکموں کی اسامیوں کے نتائج جاری
ریونیو اتھارٹی میں انفورسمنٹ آفیسر کیلئے 914 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب لاہور میں پیرا سارجنٹ کی 65 اسامیوں پر 29 امیدوار سلیکٹ ،36 اسامیاں خالی
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب ریونیو اتھارٹی سمیت 4محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی میں انفورسمنٹ آفیسر کی 199 اسامیوں کیلئے 914 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA)ضلع لاہور میں سارجنٹ کی 65 اسامیوں کیلئے 29 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوگئے،36 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئیں۔اسی طرح پنجاب مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ میں کمپیوٹر انسٹرکٹر کی 3 اسامیوں پر فروا طاہر، کائنات مہک اور ماریہ نظیر کامیاب ہوگئیں۔ پنجاب بیورو آف سٹیٹسٹکس میں سٹیٹسٹیکل آفیسر کی پانچ اسامیوں پرپانچ امیدوار شاہد اقبال،فضا سلیم، ارتقا شمشاد ،ندا رمضان اور ولید احمد حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی نظر ثانی شدہ میرٹ لسٹیں بھی جاری کردی ہیں، جن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر لاہور ریجن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ کی نظر ثانی شدہ میرٹ لسٹیں بھی شامل ہیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔