ایران نے نماز جنازہ بڑا سیاسی ایونٹ بنادیا:نجم سیٹھی
دکھادیاعوام ہمارے ساتھ ہیں، امریکا اور یورپ کا پروپیگنڈا غلط ثابت ہوا پیغام دیایہاں کوئی رجیم چینج نہیں ہونیوالا :نجم سیٹھی کیساتھ میں گفتگو
لاہور (دنیا نیوز )دنیا نیوز کے پروگرام آج کی بات نجم سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کوایران نے بہت بڑا سیاسی ایونٹ بنایا ہے ، پہلے تو انہوں نے یہ دکھایا کہ دیکھو ہمارے عوام کس طرح باہر آ رہے ہیں ، وہ کہتے تھے کہ ہمارے عوام حکومت کیخلاف ہیں تو دیکھو یہ بات غلط ثابت ہوئی ، مطلب یہ کہ ملک میں کو ئی سیاسی اپوزیشن نہیں ، جو امریکا اور یورپ کا پروپیگنڈا تھا ، ثابت ہوا کہ عوام انکے ساتھ ہیں، اسکی انہوں نے مکمل تیاری کی ، پہلے سیز فائر ہوا ، اب یہ ایونٹ ہورہا ہے ،پیغام یہ گیا کہ ایرانی عوام اور حکومت ایک پیج پر ہیں ، دوسرے یہ بات کہ انہوں نے اس ایونٹ کو 6 یا 7 دنوں تک چلانا ہے ، مختلف شہروں میں لے جاکر اپنی طاقت دکھانا ہے ، ثابت کرنا ہے کہ یہاں کوئی رجیم چینج نہیں ہونے والا ، عوام متحد ہیں ، تیسرے سب سے اہم یہ کہ آپ نے ہمارے لیڈرز کو شہید کیا ، ہمیں دہشتگردی قرار دیا ، 70 ممالک نے آخری رسومات میں شرکت کیلئے وفود بھیجے کہ دیکھو دنیا ہمارے ساتھ ہے آپ کیساتھ نہیں ۔