آزادکشمیرالیکشن:852امیدوارمیدان میں،حتمی فہرست جاری

آزادکشمیرالیکشن:852امیدوارمیدان میں،حتمی فہرست جاری

320سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کر دئیے گئے

 مظفرآباد (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ، فہرست کے مطابق 45 انتخابی حلقوں سے مجموعی طور پر 852 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جبکہ 320 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ،اعداد و شمار کے مطابق میرپور کے 4 حلقوں سے 98، بھمبر کے 3 حلقوں سے 63، جبکہ کوٹلی کے 6 حلقوں سے 135 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ،اسی طرح باغ اور حویلی کے 3 حلقوں سے 83، جبکہ پونچھ اور سدھنوتی کے 7 حلقوں سے 126 امیدوار انتخابی سیاست کا حصہ ہیں، نیلم کے 2 حلقوں سے 51، مظفرآباد کے 5 حلقوں سے 126 اور جہلم ویلی سے 34 امیدوار میدان میں ہیں۔علاوہ ازیں مہاجرین جموں و کشمیر کی 12 مخصوص نشستوں پر بھی 126 امیدوار قسمت آزمائی کریں گے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے گئے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کو بھی جلد انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے جائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں