گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری آج،شرکت کیلئے بلاول پہنچ گئے
اسلام آباد، سکردو(سٹاف رپورٹر، آن لائن) نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی حلف برداری تقریب آج 6 جولائی کو تاریخی چنارباغ گلگت میں دوپہر 2 بجے ہوگی۔
تقریب میں شرکت کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی سکردو پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر ونومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے کیا، نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین اپنے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے۔