مریم نواز سکول فار سپیشل چلڈرن سنٹر آف ایکسی لینس نارووال کا افتتاح

مریم نواز سکول فار سپیشل چلڈرن سنٹر  آف ایکسی لینس نارووال کا افتتاح

نارووال(خبرنگار)وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق نے مریم نواز سکول فار سپیشل چلڈرن سنٹر آف ایکسی لینس نارووال کا افتتاح کردیا۔

تقریب میں خصوصی بچوں کو ہمت کارڈز اور جدید سسٹیو ڈیوائسز بھی تقسیم کی گئیں ۔ثانیہ عاشق نے خطاب میں کہا وزیراعلیٰ  مریم نواز خصوصی بچوں کی تعلیم، بحالی اور بااختیار مستقبل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہیں ۔ہمت کارڈ، میل پروگرام، خودمختار پروگرام، ہیلتھ سکریننگ اور سسٹیو ڈیوائسز خصوصی بچوں کیلئے انقلابی اقدامات ہیں۔سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خصوصی بچوں کی تعلیم و بحالی کیلئے سرگرم ہے -تقریب میں سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن شعیب اقبال اور ڈی جی لیفٹیننٹ (ر)شعیب جدون بھی شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں