گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کا پہلا بڑا فیصلہ، 89 ڈاکٹرز ریگولر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،دنیا نیوز)نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے 89 ڈاکٹرز کو ریگولرائز کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے پہلے سرکاری آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے محکمہ صحت کے 89 ڈاکٹرز کی مستقلی کی منظوری دی۔یہ اقدام چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کیا گیا جسے صوبے کے صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں عوامی فلاح، بہتر طرزِ حکمرانی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح بنایا جائے گا، جبکہ محکمہ صحت سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا۔