افغان شہری کو جعلی شناختی کارڈ اجرا 3نادرا افسروں کی ضمانتیں خارج

افغان شہری کو جعلی شناختی کارڈ اجرا  3نادرا افسروں کی ضمانتیں خارج

اسلام آباد (اے پی پی) سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے افغان شہری کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ دلوانے میں ملوث نادرا کے افسروں کی ضمانتیں خارج کر دیں۔

نادرا ریجنل ہیڈ آفس اسلام آباد کی شکایت پر انکوائری میں انکشاف ہوا کہ افغان شہری محمد امین نے دھوکہ سے پاکستانی سی این آئی سی حاصل کیا۔ افغان شہری اور نادرا زونل بورڈ کے ملوث ارکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ محمد امین پہلے گرفتار ہے ، عدالت نے نادرا زونل بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد محمد نسیم، سینئر ایگزیکٹو راجہ تیمور اور انٹیلی جنس آفیسر سجید محمود کی قبل از گرفتاری ضمانتیں خارج کر دی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں