ہائیکورٹ:خاتون کانام باربار نوفلائی لسٹ میں شامل ،جج برہم
اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے عدالتی احکامات کے باوجودخاتون شہری کا نام بار بار نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔
جج نے بینکنگ کورٹ اور ایف آئی اے سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہاکہ بتایا جائے عدالت کے سابقہ احکامات پر عملدرآمد کیوں نہ کیا گیا؟۔گزشتہ روز خاتون شہری ندا خان کی درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ کرائم (سی بی سی) ونگ کی جانب سے درج دو مقدمات میں درخواست گزار ضمانت پر ہے اور بینکنگ کورٹ اسے عمرہ کی ادائیگی کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے چکی تھی۔