پانی ہماری ریڈ لائن
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پار ٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری ر حمن نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق بھار ت کے مؤقف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل رکھنا بین الاقوامی آبی معاہدوں کی روح اور عالمی قوانین کے منافی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شیری ر حمن نے کہا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے ہم اپنے جائز آبی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر قومی اور بین الاقوامی فورم پر مؤثر آواز بلند کر تے رہینگے ، انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کسی ایک ملک کی خواہش پر نہ ختم اور نہ ہی معطل کیا جا سکتا ہے ، انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی آبی معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانے اور پانی کو سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرے۔