مذہبی، سیاسی اور ادبی شخصیات کی ملاقاتیں

مذہبی، سیاسی اور ادبی شخصیات کی ملاقاتیں

اسلام آباد (اے پی پی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے منگل کو یہاں ایوان صدر میں مذہبی، سیاسی اور ادبی شخصیات نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

 قائم مقام صدر سے ملاقات کرنے والوں میں دربار موہڑہ شریف مری کے شہزادہ مراد نذیر، سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں جہانگیر پیرزادہ بھٹہ، فیصل سخی بٹ اور راؤ وقاص شامل تھے ۔ قائم مقام صدر سے معروف شاعر رحمن فارس نے بھی ملاقات کی ۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں