احتجاج کیس ، 9جولائی تک سماعت ملتوی
راولپنڈی (خبر نگار) انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت کے دوران علیمہ خان کے 342 کا بیان جمع ہونے کے بعد دفاعی گواہ پیش کرنے کی قانونی حیثیت پر شدید بحث چھڑ گئی۔۔۔
پراسیکیوشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر دفاعی گواہ کی قانونی حیثیت چیلنج کرتے ہوئے جسٹس امجد رفیق کے فیصلے کا حوالہ دیا اورکہا اس فیصلے میں دفاعی گواہ پیش کرنے کا قانونی اصول واضح کیا گیا ہے ، عدالت نے وکیل صفائی کی جانب سے پراسیکیوشن کے اعتراض پر دلائل کے لئے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔