کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کر گیا، رواں سال تیسرا کیس رپورٹ

کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کر گیا، رواں سال تیسرا کیس رپورٹ

کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی میں دماغ خور جرثومے نیگلیریا کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد 44 سالہ شخص انتقال کر گیا۔

متاثرہ شخص کورنگی کا رہائشی تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق مریض کو تیز بخار اور تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں طبیعت مزید بگڑنے پر اسے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو)میں داخل کیا گیا۔ بعد ازاں کیے گئے تشخیصی ٹیسٹوں میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی، تاہم دورانِ علاج مریض دم توڑ گیا۔طبی ماہرین کے مطابق کراچی میں رواں سال نیگلیریا سے یہ تیسری ہلاکت ہے ۔ اس سے قبل فروری میں گلشن اقبال سے رواں سال کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا جبکہ دوسرا کیس جون میں اورنگی ٹاؤن سے سامنے آیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں