شدید گرمی ،حبس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری،شہری نڈھال

شدید گرمی ،حبس میں غیر اعلانیہ  لوڈشیڈنگ جاری،شہری نڈھال

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )شدید گرمی اور حبس میں بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ،شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کی بھرمار، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ، شہری نڈھال ہوگئے۔

 ٹرانسفارمر جلنے اورتکنیکی خرابیوں پربجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے صارفین کا جینا محال کردیا۔لیسکو کی بجلی کی طلب 3650 میگاواٹ سے زائد اورلیسکو کو طلب سے زائد بجلی دی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق شام اور رات کو سولر سسٹم بند ہونے سے شارٹ فال بڑھ جاتا ہے ، لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں شہریوں کورات کو جبری لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے ۔عامر ٹائون، ہربنس پورہ، شالیمار، واہگہ، باٹا پور ،شاہدرہ، امامیہ کالونی، بادامی باغ،چونگی امرسدھو، والٹن روڈ،شادی پورہ، راوی روڈ،بھٹہ چوک سمیت گنجان آباد علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں