چیئرمین اوگرا کے چارج میں تین ماہ توسیع، زونیرا جلیل وزارت خزانہ میں سیکشن افسر تعینات

 چیئرمین اوگرا کے چارج میں  تین ماہ توسیع، زونیرا جلیل وزارت  خزانہ میں سیکشن افسر تعینات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی حکومت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بیرسٹرنبیل اے اعوان کی بطور چیئرمین اوگرا کے چارج میں8جولائی سے تین ماہ کی توسیع کردی۔۔۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ22کی افسر و ایگزیکٹوڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن سٹڈی ثمینہ اے حسن کی 60سال عمرپوری ہونے پر 20دسمبر 2026سے اور سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 20کے افسر و جوائنٹ سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن نذر جمیل کی 60سال عمرپوری ہونے پر 29دسمبر 2026سے ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ، پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ18کی افسر زونیرا (Zunaira) جلیل کو وزارت خزانہ میں سیکشن افسر تعینات کیاگیاہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں