آزاد کشمیر الیکشن :مہاجرین کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
راولپنڈی،اسلام آباد (آن لائن ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن راولپنڈی اور اسلام آباد نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے مہاجرین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔۔۔
جس کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آ گئی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق مہاجرین ویلی 4 کی نشست پر 12 ،ویلی 5 کی نشست پر 8 جبکہ جموں 6 کی نشست پر 14 امیدوار مدِمقابل ہوں گے ، الیکشن کمیشن نے تینوں نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست متعلقہ دفاتر میں آویزاں کر دی۔