اشتیاق احمدجوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن مقرر
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے وکیل محمد اشتیاق احمد کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے متعلق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔۔۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے وکیل محمد اشتیاق احمد کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے متعلق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محمد اشتیاق احمد دو سال کے لیے 13 جولائی 2026ء سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (اسلام آباد ہائی کورٹ) کے رکن کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔