چیک باؤنس کیس :ضمانت خارج،ملزم کی فرارکی کوشش

چیک باؤنس کیس :ضمانت خارج،ملزم کی فرارکی کوشش

ہائیکورٹ سے فرار کی کوشش پر فریقین میں جھگڑا،پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا علی اکبر نے 14 کروڑ روپے کے چیک دئیے ،کیش نہیں ہو ئے :وکیل مدعی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے 14 کروڑ روپے کے چیک باؤنس مقدمہ میں درخواست ضمانت خارج کر دی،نامزد ملزم کی فرار کی کوشش،فریقین میں جھگڑا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عبہر گل نے ملزم علی اکبر کی عبوری ضمانت پر سماعت کی،مدعی کی جانب سے وکیل احمد شیر جٹ نے دلائل میں کہا کہ ملزم نے غلہ منڈی سے 14 کروڑ روپے کا مال خرید کر چیک دئیے جو کیش نہیں ہو سکے ، درخواست ضمانت خارج کی جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی۔ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم نے احاطہ عدالت سے فرار کی کوشش کی تو مدعیوں نے پکڑنے کی کوشش کی جس پر فریقین میں جھگڑا ہوا،پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا،ملزم پر تھانہ پاکپتن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں