آزاد کشمیر الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ حالات دیکھ کر کیا :بیرسٹر گوہر

 آزاد کشمیر الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ حالات دیکھ کر کیا :بیرسٹر گوہر

ریاست مخالف بیانیہ کو نہیں ،آزاد کشمیر پر عوامی مطالبات کو سپورٹ کرتے ہیں 37 ہفتے گزر گئے عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی، تشویش بڑھ رہی :گفتگو

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ وہاں کے حالات دیکھ کر کیا تھا،راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 37 ہفتے گزر گئے عمران خان سے کسی کی  ملاقات نہیں ہوئی،تشویش بڑھ رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی بغاوت اور فارورڈ بلاک نہیں ہے ، بانی کی قیادت میں سب متحد ہیں،ا نہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بڑا ملک ہے اس کو اللہ نے بڑی کامیابیوں سے نوازا ہے ، اگر چھوٹی چھوٹی باتیں دیکھیں گے تو ہم ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔

اتنی بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر کو آپ نظر انداز نہیں کرسکتے ،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آزاد کشمیر سے متعلق ہم نے تمام معاملات کو دیکھا تھا،آزاد کشمیر انتخابات کے معاملے میں سیاسی کمیٹی بیٹھی تھی، لیڈرشپ اور دو پارلیمانی بورڈ بھی ساتھ بیٹھے تھے ، آزاد کشمیر الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ وہاں کے حالات دیکھ کر کیا تھا ،انہوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کے معاملے پر دو ٹوک کہہ چکے ریاست مخالف بیانیے کی حمایت نہیں کرتے ، عوامی مطالبات کو سپورٹ کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں